ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں دلت سنگھرش سمیتی کی طر ف سے بینک منیجروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منڈگوڈ میں دلت سنگھرش سمیتی کی طر ف سے بینک منیجروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Sun, 07 May 2017 00:24:56    S.O. News Service

منڈگوڈ 6؍مئی (ایس او نیوز)منڈگوڈ کے نیشنلائزڈ بینکوں کے منیجروں کے خلاف دلت سنگھرش سمیتی نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اورمیمورنڈ م پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دلتوں کے ساتھ بھید بھاؤ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کے لئے ان بینک منیجروں کو گرفتار کیا جائے۔

تحصیلدار کو دئے گئے میمورنڈم کے مطابق سرکار کی طرف سے ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے مرد و خواتین اور بے روزگار نوجوانوں کو اپنی زندگی میں خود کفیل بنانے کے لئے سرکار کی طرف سے کئی اسکیمیں جاری کی گئی ہیں۔ اور انہیں نیشنلائزڈ بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ لیکن منڈگوڈ کے بینک منیجر حکومت کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان دلتوں کو قرضہ دینے میں کوتاہی کررہے ہیں ۔ اس طرح ان کے ساتھ ذات پات کی بنیا دپر بھید بھاؤ اور ہراسانی کرتے ہوئے دلتوں کو زندگی میں آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں۔

میمورنڈم میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں بینک منیجروں کے خلاف 13-03-2017کومنڈگوڈپولیس اسٹیشن میں دلتوں کے خلاف ہراسانی ایکٹ کی دفعات کے تحت تحریری شکایت درج کی گئی تھی۔ حالانکہ دلت ہراسانی مخالف قانون کے تحت فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے اور اس کی نقل مفت میں فراہم کرنا ضروری ہے، مگر تاحال اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔تحصیلدار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے سامنے دلت سنگھرش سمیتی کی طرف سے ستیہ گرہ کی صورت میں انہیں مناسب تحفظ فراہم کیا جائے اور اس مسئلے کو اعلیٰ افسران کے علم میں لاتے ہوئے دلتوں کو انصاف دلایا جائے۔

اس موقع پر دلت سنگھرش سمیتی کے ضلع کنوینربسونتپّا ایم ملڈی، وی جے ہیرے مٹھ،ایچ وائی کٹّی منی،ناگراج موڈلّی، مادیوی ہریجن وغیرہ موجود تھے۔


Share: